سوال 7487

السلام علیکم و رحمة اللّٰه و برکاته.
احسن اللّٰه الیکم
کیا کسی صحیح حدیث میں وارد ہے کہ کسی کا ناحق ایک درہم ہڑپ کرنے والے سے روز قیامت 700 مقبول نمازیں لے کر جس کا حق کھایا گیا ہے اس کے نامہ اعمال میں ڈال دی جائیں گی؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے علم میں صحیح مسلم کی وہ حدیث ہے جس میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

«أَتَدْرُونَ مَنِ الْمُفْلِسُ»

کیا تم جانتے ہو مفلس اور کنگال کون ہے؟
اس حدیث میں ذکر ہے کہ ایک شخص قیامت کے دن نمازیں لے کر آئے گا، لیکن اس نے کسی کو مارا ہوگا، کسی کا خون بہایا ہوگا، کسی کو گالی دی ہوگی، یا کسی کا ناجائز مال کھایا ہوگا۔ پھر اس کی نیکیاں ان لوگوں میں تقسیم کر دی جائیں گی جن کے حقوق اس نے تلف کیے ہوں گے۔
یہ حدیث صحیح ہے۔
البتہ جس طرح آپ نے پوچھا ہے کہ کسی کا ناحق ایک درہم ہڑپ کرنے والے سے 700 مقبول نمازیں لے کر حق والے کے نامۂ اعمال میں ڈال دی جائیں گی، ہمارے علم میں ایسی کوئی روایت نہیں ہے۔
باقی مشائخ اس بارے میں مزید رہنمائی فرمائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ