سوال 7255
کیا قبر کی زندگی کو عالم برزح کہتے ہیں؟ یا عالم اروح میں جس طرح زندگی سے پہلے روحیں ہوتی ہیں، اسی طرح عالم برزح موت کے بعد روحیں ہوتی ہیں؟
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اچھے لوگوں کی روحیں عِلِّیِّین میں رکھی جاتی ہیں، عِلِّیِّین میں لکھی جاتی ہیں، یا یوں کہہ لیں کہ وہاں بھیجی جاتی ہیں۔ جبکہ برے لوگوں کی روحیں سِجّین میں لکھی جاتی ہیں۔
عام فہم کے لیے عذابِ قبر، ثوابِ قبر اور موت کے بعد کی زندگی کو عالمِ برزخ کہہ دیا جاتا ہے، تاکہ بات سمجھنے میں آسانی ہو۔
حقیقت میں عالمِ برزخ اس کیفیت کا نام ہے، جس کیفیت سے مرنے والا شخص اور اس کی روح موت کے بعد گزرتے ہیں، اور جس حالت، نعمت یا عذاب کو وہ بھگت رہے ہوتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




