سوال 7256
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ شیخ عقیدہ حیات النبی کیا ہے ؟ اس پر دیوبندی حضرات کے دو مؤقف ہیں: مماتی تو دفنانے والوں کے جوتوں کی آواز کو بھی نہیں مانتے، حیاتی اور مماتی اس میں کونسا موقف درست ہے جو عام مسلمان کا ہونا چاہیے؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ رب العالمین کے پاس تشریف لے گئے۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
﴿إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ﴾
اور ایک مقام پر فرمایا:
﴿إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ﴾
اس طرح کی آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں، ان کا دنیاوی معاملات کے اعتبار سے معاملہ ختم ہو جاتا ہے۔
سلام کا حکم موجود ہے، اور سلام کے جواب کی کیفیت کیا ہے، اس کی مکمل حقیقت ہمیں معلوم نہیں۔ اس بارے میں ہمارا ایمان ہے کہ جو کچھ صحیح نصوص میں آیا ہے ہم اسے تسلیم کرتے ہیں۔
اگر اس روایت کو قبول کر لیا جائے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سلام کا جواب دیتے ہیں، تو ہم اسی حد تک بات کریں گے۔ بس اس سے زیادہ کوئی بات ثابت نہیں کی جا سکتی۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




