سوال 7628

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ
شیخ صاحب ایک خاتون کا سوال ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد اس کا نام رکھنے کا حق عورت کو ہونا چاہیے کے وہ اتنی مشقت برداشت کر کے بچہ جنتی ہے تو کیا یہ حق اس کا ہے یا گھر کے بڑے کا.
رہنمائی فرمائیں۔
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، شریعت اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ وہ کسی کی رائے کو ترجیح نہیں دیتی اور نہ محض کسی کی خواہش کو بنیاد بناتی ہے۔
یہاں بات یہ ہے کہ بچے کا نسب کس سے چلتا ہے؟ باپ سے چلتا ہے۔ لہٰذا نام رکھنے کا سب سے زیادہ حقدار بچے کا باپ ہے، دادا بھی نہیں۔ سب سے زیادہ حق باپ کو حاصل ہے۔
البتہ میاں بیوی باہمی مشاورت سے جو نام چاہیں رکھ لیں، یہ ایک اچھا طریقہ ہے۔ لیکن اگر کسی وجہ سے اختلاف ہو جائے اور بات بڑھنے لگے، اللہ نہ کرے، تو ایسی صورت میں نام رکھنے کا اختیار باپ کو حاصل ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ