سوال 7406

سوال یہ ہے کہ جو احادیث میں وارد ہے کہ برے بندے کی روح قبض کرنے سیاہ چہروں والے فرشتے آتے ہیں موت کے وقت برے بندے کو ضربیں لگاتے ہیں کیا یہ صرف کافر کے ساتھ خاص ہے یا ایک مسلمان جو بد اعمال بد کردار ہو اس کو بھی شامل ہے۔ راہنمائی فرمائیں

جواب

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمارے محدود معلومات کے مطابق اہل کفار کی روح قبض کرنے کے لیے ملائکہ العذاب خوفناک شکلوں میں آتے ہیں۔ جہاں تک مومن کا معاملہ ہے موحد کا معاملہ ہے تو اس کے لیے ملائکہ الرحمن آتے ہیں۔ وہ ہشاش بشاش چہروں کے ساتھ آتے ہیں۔ خواہ وہ مومن گناہ گار ہی کیوں نہ ہو۔ عاصی ہی کیوں نہ ہو، عاصی کیوں نہ ہو، الا یہ کہ وہ اپنے عقیدے کے اعتبار سے مشرک ہو گیا ہو یا کفر میں داخل ہو گیا ہو۔ پھر تو وہی خوفناک فرشتے۔ اور اگر ایسا نہیں ہے صرف فاسق اور عاصی ہے، نافرمان ہے، گناہ گار ہے ایمان باقی ہے۔ پھر اس کے لیے ملائکہ الرحمن ہی آتے ہیں، ملائکہ العذاب نہیں آتے۔ قبض روح کے وقت.

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ