سوال (868)

شوہر نے نشے کی حالت میں فون کے ذریعے بیوی کو دو طلاقیں دی ہیں ، جب تیسری طلاق دینے والا تھا ، تو کسی نے ہاتھ سے موبائل چھین لیا ، کتاب و سنت کی رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

اگر اس نے ایک ہی مجلس اور محفل میں دو دفعہ موبائل میں طلاق طلاق کہہ کر دو طلا ویں دی ہیں تو وہ ایک طلاق واقع ہوگی ، ایک مجلس و محفل میں چاہے دو طلاقیں ، تین طلاقیں یا تین سو طلاقیں دے وہ ایک ہی واقع ہوگی ، اس کی تین حیض عدت ہے ، اس کے اندر وہ رجوع کرسکتا ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ