سوال 7381
شیخ محترم میرا سوال ہے کہ فتح ملنے کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی کیا کیفیت ہوتی تھی؟
جواب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فتح مکہ کی خاص طور سے منظر کشی کی گئی ہے۔ کتابوں کے اندر تفاسیر میں کہہ لیں سیرت کی کتابوں میں تو یہی کہ احساس شکر سے نبی علیہ السلام سواری پہ گردن کا آپ کا جھک جانا۔ یہاں تک کہ گویا کہ پالان کی لکڑی سے پالان سے سر مبارک کا ٹکرانا اور بیت اللہ میں داخل ہو کے نوافل پڑھنا۔ اور بعض روایات میں یہ ہے کہ رات بھر صحابہ کرام اللہ کے حضور دعائیں کرتے رہے۔ سجدہ شکر بجا لاتے رہے۔ نوافل پڑھتے رہے۔ جسے دیکھ کر ہند مسلمان ہوئی۔ روایات میں ممکن ہے کلام ہو لیکن عمومی طور پر منظر کشی وہ اس طرح ملتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ


