سوال (969)

کیا عورتیں امام کی اقتداء میں مسجد کی سائیڈ میں ایک گھر ہے وہاں تراویح نماز ادا کرسکتی ہیں ؟

جواب

امام کی اقتداء کے لئے مسجد کا احاطہ ضروری ہے ، صرف آوازکی اقتداء گھر میں کرنا صحیح نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

مساجد، اجتماع آئمہ مسجد اور جماعت ان تمام کے شریعت کے ہاں مقاصد ہیں۔ گھر میں انفرادی طور پر الگ تھلگ فقط آواز پر اقتداء کرنا ان سارے مقاصد کو فوت کرتا ہے۔ اس لیے اس کے جواز کی بات نہیں کی جا سکتی ہے ۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ