سوال (983)

حج اور عمرہ کرنے والا خانہ کعبہ کو پہلی نظر دیکھنے وقت دعا کرنا، کیا یہ سنت سے ثابت ہے یا بدعت ہے؟

جواب

اس سلسلے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث ثابت نہیں ہے۔ بعض احادیث مروی ہیں، لیکن بالکل ضعیف ہیں۔
البتہ چونکہ اس وقت انسان انتہائی عاجزی وانکساری کے جذبات سے معمور اور رقت قلب سے لبریز ہوتا ہے، اور اس کیفیت کے ساتھ کی ہوئی دعا کو اللہ رب العالمین قبول فرماتے ہیں، لہذا کوئی بھی دعا کر لینے میں حرج نہیں ہے، جیسا کہ کئی ایک اہل علم نے اس موقعے پر دعا کی ترغیب دلائی ہے۔ [المغني لابن قدامة:3/336]

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ