سوال 7253

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم کچا لہسن کھانے کے بعد نماز کا کیا حکم ہے؟ اگر بیماری کی وجہ سے بندہ کچا لہسن کھاتا ہو تو؟

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں، یہ کیا ضروری ہے کہ وہ نماز کے وقت ہی اسے کھائے؟ یقیناً ایسا نہیں ہوگا۔ تو اس کا حل اور سلوشن موجود ہے۔ پھر اس بات پر اصرار کیوں ہے کہ کچا لہسن کھا کر نماز پڑھی جائے؟
اگر بیماری کی وجہ سے کھانا ہے تو کھا لیں، پہلے کھا لیں۔ اس کے بعد منہ کو اچھی طرح صاف کر لیں اور کوئی ایسی چیز استعمال کر لیں جس سے بو زائل ہو جائے، پھر نماز ادا کر لیں۔
نماز تو ہر صورت میں ہو جائے گی، لیکن جو ادب شریعت نے سکھایا ہے کہ کچا لہسن کھا کر مسجد میں نہ آیا جائے، اس ادب کو ایسی صورت میں ملحوظِ خاطر نہیں رکھا جائے گا، اور اس پر عمل ممکن نہیں رہے گا۔
لہٰذا نماز کے اوقات میں اسے نہ کھائیں۔ لیکن اگر کھا لیتے ہیں تو نماز پھر بھی ہو جائے گی، البتہ وہ کس درجے کی ہوگی، یہ اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ