سوال 7414
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
مجھے خواب آیا کہ میرے شوہر گھر آتے ہیں ابھی دروازے میں کھڑے ہیں ان کے ہاتھ میں ایک ٹرے ہے جس میں بہت ساری میٹھائی ہے تین گلاب جامن ہیں جن کا سائز کھیلنے والی گیند سے بھی بڑا ہے اور ایک رس گلہ ہے وہ بھی بڑے سائز میں ہے جبکہ باقی چھوٹے چھوٹے رس گلے ہیں جن سے ٹرے بھری ہوئی ہے ادھر دروازے میں کھڑے ہی ان کے دوست کی کال آتی ہے کہ قاری صاحب آپ نے ہمیں میٹھائی نہیں دی ۔۔۔ پھر منظر بدلتا ہے اور میں دروازے میں کھڑی دیکھ رہی ہوں میرے شوہر بائیک پہ بیٹھے ہیں انکے دوستوں کی بیویاں آس پاس کھڑی ہیں ٹرے سے میٹھائی اٹھا رہی ہیں ان میں سے ایک عورت بائیک پہ ساتھ بیٹھی ہے ۔۔۔ یہ گھر آتے ہیں تو تھوڑی سی میٹھائی بچتی ہے میں کہتی ہوں ساری تو آپ نے بانٹ دی ہے۔
براہ کرم تعبیر فرمادیں۔ شکریہ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں مٹھائی کو خواب میں دیکھنا بظاہر اچھی علامت ہے کھانا کھلانا بانٹنا لیکن بیچ میں جو غیر محرم خواتین کا ذکر آ گیا تو ساتھ ساتھ کچھ فتنے کا اندیشہ بھی ہے جہاں وہ خیر پر گامزن ہیں محترمہ کے شوہر وہاں شاید وہ کسی فتنے کا شکار بھی ہو سکتے ہیں عورت کائنات کا سب سے بڑا فتنہ ہے حدیث کی روح سے اس پہلو پہ وہ اپنی زندگی کا جائزہ لیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ


