سوال 7479

کیا دین اسلام میں لمبے لمبے جنازے پڑھانا جائز ہے؟
کتآب وسنت کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں شکریہ

جواب

نماز جنازہ فرض کفایہ ہے۔ جو فرض عین ہیں پانچ نمازیں ان میں بھی تخفیف کا ہلکی پڑھانے کا حکم ہے۔ تو غیر ضروری طور پہ طوالت نہیں ہونا چاہیے۔ لمبے لمبے جنازے نہیں ہونے چاہیے لوگوں کی تکلیف کا خیال رکھنا چاہیے۔ اور تصنع اور بناوٹ بھی آتی جا رہی ہے اللہ محفوظ رکھے۔ یہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ