سوال 7638
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ محترم کیا ’’نُورٌ مِّنْ نُورِ اللّٰهِ‘‘ کے الفاظ قرآن مجید میں آئے ہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قطعا نہیں۔ یہ کفریہ نظریہ ہے اہل شرک کا۔ اور اللہ نے شرک کی تائید میں کوئی دلیل نازل نہیں کی۔
مَا لَمۡ يُنَزِّلۡ بِهٖ عَلَيۡكُمۡ سُلۡطٰنًا [الانعام:81]
نور من نور اللہ کا کفریہ عقیدہ قرآن کی اس آیت کے بھی خلاف ہے:
[ الإخلاص: 3]
لَمۡ يَلِدۡ ۙ وَلَمۡ يُوۡلَدۡ ۞
ترجمہ:
نہ اس سے کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث ابو زرعہ احمد بن احتشام حفظہ اللہ




