سوال 7298
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا تعزیت میں ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا سنت ہے؟ شیخ محترم اس کی وضاحت فرما دیں۔
جواب
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیں اتفاقی طور پہ ایک بات ہو آپ کی آپ نے دعا کرا دی یا جانے والے نے آپ سے اپیل کی تھی کہ جب آپ آئیں گے تو دعا کرائیے گا۔ میری وصیت ہے آپ کو پھر تو ٹھیک ہے لیکن یہ جو ہر آنے والا دعا کراتا ہے یا خاص دن کے لوگوں کو جمع کر کے پھر دعا اجتماعی کرائی جاتی ہے یہ دونوں باتیں دلائل کی دنیا میں ثابت نہیں ہیں۔ ابو عبیدہ عامر کی جو دعا ہے وہ انہوں نے نبی علیہ السلام سے اپیل کی تھی۔ نبی علیہ السلام نے کروا دی ہاتھ اٹھا کے دعا اجتماعی تو نہیں تھی خیر وہ اگر نبی کو میرا سلام کہنا اور کہنا میرے لیے مغفرت کی دعا کریں۔ تو ہم بھی سختی کے قائل نہیں لیکن ایک خاص شکل جب دی جاتی ہے کہ یہ لوگ آئیں گے آئیے گا دعا میں شریک ہوئیے گا یا جو آ رہا ہے دعا کرا رہا ہے یہ دونوں چیزیں غلط ہیں۔ کسی بزرگ کا کسی خاص موقع پر دعا کرا دینا یہ ایک الگ بات ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ



