سوال (826)

کیا ایڈوانس بھی زکوۃ دی جا سکتی ہے؟
مثلا اندازا بندہ تصور کر لے کہ میرے پیسوں کی زکوۃ 1 لاکھ بن سکتی ہے، پھر اس سے کسی غریب یا مستحق وغیرہ کو تھوڑے تھوڑے دیتا رہا، کنفرم حساب سال گزرنے کے بعد کر کے باقی بھی رمضان میں نکال دے۔

جواب

جائز ہے، کوئی حرج نہیں۔ لیکن کوشش کریں کہ پورا سال صرف زکاۃ کی رقم ہی تھوڑی تھوڑی خرچ کرنے پر اکتفا نہ کریں، بلکہ اس سے ہٹ کر بھی اللہ کے رستے میں خرچ کیا جائے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ