سوال (764)

مذہبی جماعتیں یا سماجی تنظیمیں فطرانہ جمع کرتی ہیں ، کیا ان کو فطرانہ دے سکتے ہیں ؟ کیونکہ انہوں نے بعد میں خرچ کرنا ہوتا ہے عید پر خرچ نہیں کرتے ہیں ۔

جواب

یہ تنظیمیں اپنے نمبر بنانے کے چکر میں ہوتی ہیں کہ ہم نے اتنے گھروں تک راشن پہنچایا ہے ۔ پھر بعد میں مختلف انداز سے فوائد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

فطرانے کا اصل مصرف و مقصد تو عید کے موقع پر غرباء و مساکین کی مدد ہے، اگر ایسی تنظیمیں اور ادارے ہیں، جو فطرانہ جمع کر کے رکھ لیتے ہیں، تو فطرانے کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے! لہذا ایسے لوگوں کو فطرانہ جمع کروانے کی بجائے بذات خود مستحق لوگوں کو دیں، یا ایسے لوگوں کو جمع کروائیں، جو ذمہ داری سے مستحقین تک ان کا حق بر وقت پہنچاتے ہیں!

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ