سوال 7300
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پانی پر دم کرنا کیسا ہے؟
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جی ہاں ضرورت کے تحت پانی پر کھانے کی چیز پر دم کیا جا سکتا ہے شرع و سنت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کا قول فعل ملتا ہے اور سلف صالحین تقریباً سارے اس کے قائل رہے ہیں شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کو دیکھ لیں ابن قیم کو دیکھ لیں شیخ ابن باز کو دیکھ لیں ابن عثیمین کو دیکھ لیں شیخ البانی کو دیکھ لیں شیخ علامہ عبدالمنان نورپوری کو دیکھ لیں حافظ صلاح الدین یوسف صاحب کو دیکھ لیں تو ماضی سے چلے ہی آرہا ہے اسی طرح مسئلہ اس میں کوئی سختی نہیں ہے اب جو یعنی دھندہ بنا کر بیٹھے ہیں اللہ ان کو ہدایت دے وہ ایک الگ بات ہے لیکن یہ جواز موجود ہے اس کا کہ پانی پر دم کر سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ
سائل: شیخ محترم کچھ دلائل مل سکتے ہیں؟
جواب: السلام علیکم!
میں نے عرض کیا کہ اس حوالے سے جو کتابیں لکھی گئی ہیں، دارالسلام کی ہوں، دارالاندلس کی ہوں، نعمانی کتب خانے کی ہوں، یا کسی اور مکتبہ سلفیہ وغیرہ کی ہوں۔
جن جادو پر جتنے بھی کتابیں لکھی گئی ہیں آپ کوئی سی بھی لے لیں۔ آپ کو ادلہ مل جائیں گی۔
اور کتاب التوحید کی جو شرح ہے فتح المجید یا تیسیر العزیز الحمید اس کو دیکھ لیں۔ ادلہ آرام سے مل جائیں گے آپ کو اس کے اوپر۔ آپ روضہ ندّیہ دیکھ لیں صدیق حسن خان کی۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ



