سوال (847)

ایک آدمی کی پاؤں کی انگلیاں پانی سے دھونے کی وجہ سے خراب ہو جاتی ہیں ، اس وجہ سے وہ جرابیں بھی نہیں پہن سکتا ہے ، کیا ایسا شخص وضو کرتے وقت جرابوں کے بغیر پاؤں کی انگلیوں پر مسح کر سکتا ہے ؟

جواب

جی ہاں ! ایسا شخص پانی استعمال نہ کرے ، اگر پانی استعال کرنا اس کے لیے مضر ہے۔ یہ بامر مجبوری ان شاءاللہ درست ہے ۔
امام شافعی رحمہ اللہ کا قول ہدایہ میں ہے کہ اگر پانی باعث تکلیف بنے تو پانی کے ہوتے ہوئے بھی بندہ پانی استعمال نہ کرے۔

فضیلۃ العالم عمر اثری حفظہ اللہ

باقی اعضاء وضو کو دھو لے ، متاثرہ حصے تک پہنچے تو اس کی تین صورتیں ہو سکتیں ہیں :
اگر اس پر مسح کر سکتا ہے تو اتنی جگہ پر مسح کر لے ، اگر ڈائریکٹ مسح نہیں کر سکتا تو اتنی جگہ پر کوئی پٹی وغيرہ باندھ کر اس پر مسح کر لے ، اگر پہلی دو صورتیں ممکن نہیں تو باقی وضو مکمل کر لے، متاثرہ حصے کو چھوڑ دے اور اس کے بدلے تیمم کر لے ۔ والله أعلم.

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

کیا تیسری صورت میں تیمم اضافی نہیں ہے ؟کیونکہ وہ مکمل وضو کا قائم مقام ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ