سوال (880)

ایک شخص نے دو سال پہلے اپنی بیوی کو ایک طلاق دی تھی ، انہوں نے دو سال بعد بذریعہ ڈاک دوسری طلاق بھیج دی تھی ، دوسری طلاق کے ایک مہینے بعد ان کی آپس میں صلح ہوگئی ہے ، کیا ان کو اب دوبارہ مسنون نکاح کی یا ولیمے کی ضرورت ہے ؟

جواب

پہلی طلاق کے بعد دو سال کا جو وقفہ آیا ہے اسکے بعد نہ رجوع ہوسکتا ہے ، اور نہ ہی صلح ہو سکتی ہے ، تجدید نکاح کرنا تھا اگر نہیں کیا تو تعلقات ناجائز ہیں۔ اب انکو دوبارہ نکاح کرنا چاہیے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ