السلام علیکم

“اسلام علیکم’ ‘ ‘ ‘اسلام و علیکم’ ‘ ‘ ‘السلام و علیکم’ ‘

تینوں طرح لکھنا درست نہیں ہے۔ اور یہ شاید رومن کتابت سے جہنم لینے والی غلطی ہے خلق خدا سے گزارش ہے کہ اس پر توجہ دیں، اب تقریبا سب موبائلوں میں اردو رسم الخط آگیا ہے۔

برائے مہربانی درست طریقے سے”السلام علیکم” لکھا کریں۔

کسی عجیب بات ہے کہ یہ غلطی درست ہونے کی بجائے عامۃ الناس سے آگے بڑھ کر پڑھے لکھے طبقے میں بھی سرایت کررہی ہے۔ ۔ ۔!!!

کہنے کو یہ چھوٹی سی غلطی ہے، لیکن کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنی اقدار سے کس قدر دور ہو رہے ہیں کہ جو لفظ ہر مسلمان نے ہر دفعہ بولنا لکھنا ہوتا ہے، اسی کے درست ہجے تک معلوم نہیں ہیں. . .

اللہ رحم کرے۔

حافظ خضر حیات حفظہ اللہ