اللہ نے گناہ پر پردہ رکھا! مگر خود ہی چاک کردیا

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“میری امت کو معاف کیا جائے گا؛ سوا گناہوں کو کھلم کھلا کرنے والوں کے؛ اور گناہوں کو کھلم کھلا کرنے میں یہ بھی شامل ہے کہ ایک شخص رات کو کوئی (گناہ کا) کام کرے؛ اور اس کے باوجود کہ اللہ نے اس کے گناہ کو چھپا دیا ہے؛ مگر صبح ہونے پر وہ کہنے لگے کے اے فلاں! میں نے کل رات فلاں فلاں برا کام کیا تھا۔ رات گزر گئی تھی اور اس کے رب نے اس کا گناہ چھپائے رکھا، لیکن جب صبح ہوئی تو وہ خود اللہ کے پردے کو کھولنے لگا”۔