اَلمَلِکُ
(بادشاہ)

ایسا بادشاہ جو اپنے ہر حکم کو نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو اور عظمت، کبریائی، غلبہ، تدبیر و انتظام جیسی صفات سے متصف ہے۔ اسے تخلیق میں، احکامات جاری کرنے میں اور جزا و سزا دینے میں مطلقاً تصرف حاصل ہے۔ زمین و آسمان اور تمام جہان اس کی ملکیت ہیں۔ سب اس کے بندے، مملوک اور محتاج ہیں۔ وہی اکیلا مالک و باشادہ ہے۔

{ ِلّمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ ۖ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ} [غافر: 16]

”آج کس کی بادشاہی ہے؟صرف ایک غالب اللہ کے لئے“۔