کتے کو پانی پلانے کا اجر

رسول اللہﷺ نے فرمایا:

«أَنَّ رَجُلًا رَأَى كَلْبًا يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ العَطَشِ، فَأَخَذَ الرَّجُلُ خُفَّهُ، فَجَعَلَ يَغْرِفُ لَهُ بِهِ حَتَّى أَرْوَاهُ، فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ، فَأَدْخَلَهُ الجَنَّةَ»

” ایک شخص نے کتے کو دیکھا جو پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی کھا رہا تھا۔ اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس سے پانی بھر کے کتے کو پلانے لگا، حتیٰ کہ اس کو خوب سیراب کر دیا۔ اللہ نے اس شخص کے اس کام کی قدر کی اور اسے جنت میں داخل کر دیا”۔

(صحیح البخاری: 173)