مساکین سے محبت

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میرے خلیل، یعنی رسول اللہ ﷺ نے مجھے مساکین سے محبت کرنے اور ان کے قریب رہنے کا حکم دیا۔

(مسند احمد : 21415، حسنہ الشیخ زبیر علی زئی رحمہ اللہ فی تحقیق المشکاۃ : 5259)