لمحہ فکریہ

امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

میں نے ایک آدمی سے کہا! میرا کچھ ایسے لوگوں کی ہمسائگی میں گھر لینے کا ارادہ ہے جو نہ غیبت کرتے ہوں نہ حسد کرتے ہوں نہ کبھی کسی سے بغض رکھتے ہوں؟ تو وہ آدمی مجھے پکڑ کر قبرستان کی طرف لے گیا اور مجھے کہا: یہاں گھر بنا لو ۔

(جامع العلوم والاحکام :821/2)