رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:

”جس شخص میں تین باتیں پائی جائیں گی وہ ان کے ذریعے سے ایمان کی حلاوت پا لے گا :
1️⃣ جسے اللہ اور اس کا رسول باقی ہر کسی سے بڑھ کر محبوب ہوں ،
2️⃣ جس کسی سے بھی محبت کرے ، اللہ ہی کے لیے کرے ،
3️⃣ اللّٰہ نے جب اسے کفر سے بچا لیا ہے تو دوبارہ کفرکی طرف پلٹنے سے وہ اس طرح نفرت کرے جیسی اس بات سے نفرت کرتا ہے کہ اسے آگ میں ڈال دیا جائے “۔

(صحیح مسلم: 165)