ایک عالم اور مصنف کی قدر دانی

امام ابو عبید قاسم بن سلام نے غریب الحدیث لکھی، خراسان کے والی عبداللہ بن طاہر نے دیکھی، تو عش عش کر اٹھے، اور کہا: ایسے عالی دماغ کو تحقیق و تصنیف کے لیے یکسور رکھنا، اور معاشی فکر سے آزاد کرنا ہماری ذمہ داری ہے، لہذا فورا فرمان جاری کیا کہ امام کا 10 ہزار درہم ماہانہ وظیفہ مقرر کیا جائے۔ کچھ عرصہ بعد کسی نے وظیفہ روکنے کی کوشش کی، تو علماء کے اس قدر دان نے وظیفہ بند کرنے کی بجائے ڈبل کردیا۔

دیکھیں: علمائے امت اور امرائے اسلام: 83۔84