عہدِ صحابہ میں کئی ایک صحابہ کرام کے شاگرد ان سے سن کر احادیث لکھا کرتے تھے، جن کا ذکر کتبِ احادیث و تاریخ میں ملتا ہے:
1۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ اپنے بیٹے کو احادیث کی کتابت کی تلقین کیا کرتے تھے۔ (شرح معاني الآثار:7134)
2۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کے پاس لکھے ہوئے صحائف موجود تھے۔ (شرح معاني الآثار:7131)
3۔ سیدنا جابر بن عبد الله رضی اللہ عنہ کے شاگرد ان سے احادیث لکھا کرتے تھے۔ (شرح معاني الآثار:7133)
4۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد ان سے احادیث لکھا کرتے تھے، اور بعد میں باقاعدہ انہیں چیک بھی کروایا کرتے تھے۔ (شرح معاني الآثار:7137)