ترغیب و ترہیب..!

اللہ تعالی نے تقریبا ہر جگہ ترغیب کو ترہیب پر مقدم رکھا ہے۔ اس لیے داعی، مربی اور والدین کو بھی ترہیب سے پہلے ترغیب کا اہتمام کرنا چاہیے، جیسا کہ درج ذیل آیت میں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ کے ’مبشر‘ ہونے کا ذکر ’نذیر‘ سے پہلے ہے۔

{یَـٰۤأَیُّهَا ٱلنَّبِیُّ إِنَّاۤ أَرۡسَلۡنَـٰكَ شَـٰهِدࣰا وَمُبَشِّرࣰا وَنَذِیرࣰا} [سُورَةُ الأَحۡزَابِ: ٤٥]

’’اے نبی! بے شک ہم نے آپکو گواہی دینے والا اور خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے‘‘۔