تین بدنصیب

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

«ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ» قَالَ: فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مِرَارًا، قَالَ أَبُو ذَرٍّ: خَابُوا وَخَسِرُوا، مَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «الْمُسْبِلُ، وَالْمَنَّانُ، وَالْمُنَفِّقُ سِلْعَتَهُ بِالْحَلِفِ الْكَاذِبِ».

’’تین (قسم کے لوگ) ہیں اللہ ان سے كلام نہیں فرمائے گا، نہ قیامت کے روز ان کی طرف دیکھے گا اور نہ انہیں (گناہوں سے) پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہوگا۔‘‘ ابو ذرؓ نے فرمایا: آپﷺ نے یہ جملہ تین بار دہرایا۔ ابو ذرؓ نےکہا: نا کام ہو گئے اور نقصان سے دو چار ہوئے، اے اللہ کے رسول! یہ کون ہیں؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’اپنا کپڑا (ٹخنوں سے) نیچے لٹکانے والا، احسان جتلانے والا اور جھوٹی قسم سے اپنے سامان کی مانگ بڑھانے والا‘‘۔

[صحیح مسلم:106]