جنت اور جہنم

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

” لَا يَدْخُلُ أَحَدٌ الْجَنَّةَ إِلَّا أُرِيَ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ لَوْ أَسَاءَ لِيَزْدَادَ شُكْرًا وَلَا يَدْخُلُ النَّارَ أَحَدٌ إِلَّا أُرِيَ مَقْعَدَهُ مِنْ الْجَنَّةِ لَوْ أَحْسَنَ لِيَكُونَ عَلَيْهِ حَسْرَةً”

“جنت میں داخل ہونے سے پہلے ہر شخص کو اس کا جہنم کاٹھکانا بھی دکھایا جائے گا کہ اگر اس نے نافرمانی کی ہوتی(تو اس کا ٹھکانا وہ ہوتا) تا کہ وہ مزید شکر کرے، اور جہنم میں داخل ہونے والے ہر شخص کا اس جنت کا ٹھکانا بھی دکھایا جائے گا، اگر اس نے اچھے عمل کیے ہوتے (تو اس کا ٹھکانا یہ ہوتا) تا کہ وہ اس کے لیے حسرت و افسو س کا باعث ہو”۔

(صحیح البخاری : 6569)