جھوٹ سے بچو

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

“جھوٹ سے بچو۔ بلاشبہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے، اور گناہ جہنم میں پہچانے والا ہے۔ بلاشبہ جو انسان جھوٹ بولتا ہو اور جھوٹ ہی کے درپے رہتا ہے تو وہ بالآخر اللہ کے ہاں کذاب ( انتہائی جھوٹا ) لکھ دیا جاتا ہے۔ ( ہمیشہ ) سچ اپناؤ‘ سچ ( انسان کو ) نیکی کی رہنمائی کرتا ہے، اور نیکی جنت میں پہنچاتی ہے۔ اور جو شخص سچ بولتا اور سچ کے درپے رہتا ہے تو وہ بالآخر اللہ کے ہاں صدیق ( انتہائی سچا ) لکھ دیا جاتا ہے”۔

(سنن ابی داؤد : 4989)