اللہ تعالیٰ نے انسان کی عزت کا معیار ” تقٰوی” مقرر فرمایا ہے گویا اللہ کے نزدیک عزت اس شخص کی ہے جو متقٰی ہے۔ جس شخص میں تقٰوی نہیں اس کی اللہ کے ہاں کوئی عزت نہیں۔ اور جو اللہ کے نزدیک باعزت نہیں اسے دنیا کی کوئی چیز (مال ودولت، بڑا عہدہ، بڑی گاڑی، بنگلہ، اعلیٰ ڈگری، مہنگا موبائل، برانڈڈ لباس) عزت نہیں بخش سکتی۔