دجال سے بھی خطرناک چیز

“قَالَ خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَتَذَاكَرُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ فَقَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا هُوَ أَخْوَفُ عَلَيْكُمْ عِنْدِي مِنْ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ قَالَ قُلْنَا بَلَى فَقَالَ الشِّرْكُ الْخَفِيُّ أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ يُصَلِّي فَيُزَيِّنُ صَلَاتَهُ لِمَا يَرَى مِنْ نَظَرِ رَجُلٍ”

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ ہما رے پا س تشریف لا ئے جب کہ ہم مسیح دجا ل کا ذ کر کر رہے تھے۔ آ پﷺ نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو میرے نز دیک تمھارے لئے مسیح دجا ل سے بھی زیا دہ خطر ناک ہے۔ ہم نے کہا کیو ں نہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :  چھپا ہو ا شر ک (وہ یہ ہے) کہ آ دمی نماز پڑھنے کھڑا ہو تا ہے ۔ جب اسے معلوم ہو تا ہے کہ کو ئی اسے دیکھ رہا ہے تو اپنی نظز خو بصورت بنا تا ہے۔

(سنن ابن ماجہ:4204)