دس لاکھ نیکیاں
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعاء پڑھے:
«لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ بِيَدِهِ الْخَيْرُ كُلُّهُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ »
“اکیلے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اسی کی ہے اور تعریف بھی اسی کی ہے۔ وہ زندہ کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے، اور وہ زندہ رہنے والا ہے جسے موت نہیں، اسی کے ہاتھ میں تمام کی تمام بھلائی ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے”۔
تو اللہ اُس کیلئے دس لاکھ نیکیاں لکھتا ہے، اور دس لاکھ گناہ معاف فرماتا ہے؛ اور اُس کیلئے جنت میں ایک گھر تعمیر فرماتا ہے”۔
[سنن ابن ماجہ: 2235]