دنيا کی کشادگی باعثِ هلاكت

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

“وَاللَّهِ مَا الْفَقْرَ أَخْشَى عَلَيْكُمْ وَلَكِنِّي أَخْشَى عَلَيْكُمْ أَنْ تُبْسَطَ الدُّنْيَا عَلَيْكُمْ كَمَا بُسِطَتْ عَلَى مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ فَتَنَافَسُوهَا كَمَا تَنَافَسُوهَا وَتُهْلِكَكُمْ كَمَا أَهْلَكَتْهُمْ”.

“اللہ کی قسم! مجھے تم پر فقر کا خوف نہیں؛ لیکن مجھے تم پر اِس بات کا خوف ہے، کہ دنیا اُسی طرح تم پر کشادہ کر دی جائے گی، جِس طرح تم سے پہلے لوگوں پر کشادہ کر دی گئی تھی، پھر تم اُس میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرو گے، جِس طرح اُن لوگوں نے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا؛ اور یہ تمھیں بھی تباہ کر دے گی، جِس طرح اِس نے اُن کو تباہ کر دیا تھا!”

[صحيح مسلم : 2961]