ستائیسویں شب کا اہتمام

سیدناعبداللہ بن عباس ‌(رضی ‌اللہ ‌عنہ )سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم ‌(ﷺ )کی خدمت میں آیا اوراس نے کہا: اے اللہ کے نبی! میں بوڑھا اور بیمار آدمی ہوں، میرے لیے قیام کرنا مشکل ہے، لہذا آپ میرے لیے کسی ایک رات کا تعین کر دیں، شاید اللّٰہ تعالیٰ مجھے اس میں شب ِ قدر کی سعادت سے نواز دے۔ آپ ‌ﷺ نے فرمایا: ساتویں یعنی ستائیسویں رات کا اہتمام کرو۔

[مسند احمد:4047]