سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کا معمول بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں:
«مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَزِيدُ فِي رَمَضَانَ وَلاَ فِي غَيْرِهِ عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يُصَلِّي أَرْبَعًا، فَلاَ تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ، ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا، فَلاَ تَسَلْ عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ، ثُمَّ يُصَلِّي ثَلاَثًا» [بخارى:1147]
’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان، غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے۔ آپ چار رکعات پڑھتے، جن کی خوبصورتی اور طوالت سے متعلق نہ پوچھیں، پھر دوبارہ اسی طرح چار رکعات، اور پھر تین رکعات وتر ادا فرماتے‘۔