سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سبب دو قسم کے لوگوں کی ہلاکت
امام شعبي رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں میری امام علقمہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا:
“لَقِيتُ عَلْقَمَةَ فقال: أتدري ما مَثَلُ عَلِيٍّ في هذه الأمة؟ قال: قُلْتُ وما مَثَلُهُ؟ قال: مَثَلُ عيسى ابن مريم عليه السلام، أَحَبَّهُ قومٌ حتى هَلَكوا في حُبِّهِ، وأَبْغَضَهُ قَوْمٌ حتى هَلَكوا في بُغْضِه”.
’’کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اس امت میں کیا مثال ہے؟ میں نے عرض کیا: کیا مثال ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ عیسی علیہ السلام کی طرح ہیں، یعنی ایک گروہ نے ان سے محبت کی اور محبت میں غلو کے باعث ہلاک ہو گئے اور ایک گروہ نے ان سے نفرت کی اور وہ بغض میں ہلاک ہو گئے‘‘۔
[السنة لعبدالله بن أحمد: 1340]