سیدنا عمر مراد مصطفی
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ اللہ کے رسولﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے۔
“اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِأَحَبِّ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ إِلَيْكَ بِأَبِي جَهْلٍ أَوْ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّاب”
”اے اللّٰہ! ان دونوں یعنی ابوجہل اور عمر بن خطاب میں سے جو تجھے محبوب ہو اس کے ذریعہ اسلام کو طاقت و قوت عطا فرما“
آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:تو ان دونوں میں سے عمر اللّٰہ کے محبوب نکلے۔
[سنن ترمذی:3681]