مسلمان کی حق تلفی کی سزا

 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

’’جس نے اپنی قسم کے ذریعے سے کسی مسلمان کا حق مارا، اللہ نے اس کے لیے آگ واجب کر دی، اور اس پر جنت حرام ٹھہرائی۔‘‘ ایک شخص نے آپ ﷺ سے عرض کی: اگرچہ وہ معمولی سی چیز ہو، اے اللہ کے رسول! آپ نے فرمایا: ’’چاہے وہ پیلو کے درخت کی ایک شاخ ہو۔‘‘

(صحیح مسلم: 137)