وہ اکیلا ہے اسکا کوئی شریک نہیں

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبیﷺکے پاس آیا اور آپ کے ساتھ گفتگو کرنے لگا اور کہا: جو اللہ چاہے اور جو آپ چاہیں، رسول اللہﷺنے فرمایا:”کیا تم نے مجھے اللہ کے برابر کر دیا ہے؟ اس طرح نہیں بلکہ کہو: جو اللہ اکیلا چاہے”۔

(مسند احمد: 1742)