کیا گونگا شخص قربانی کرسکتا ہے؟
امام ابن منذر رحمہ اللہ رقمطراز ہیں:
«وأجمعوا على إباحة ذبيحة الأخرس».
’تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ گونگے کا ذبیحہ جائز ہے‘۔
[الإجماع لابن المنذر ص61 برقم:220]
کیونکہ ذبح کرتے وقت دعا پڑھنا مستحب ہے، جبکہ اگر صرف نیت بھی کرلی جائے تو قربانی درست ہے۔