عشرہ ذی الحجہ میں کی جانے والی نیکی

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

مَا الْعَمَلُ فِي أَيَّامٍ الْعَشْرِ أَفْضَلَ مِنْهَا فِي هَذِهِ، قَالُوا: وَلَا الْجِهَادُ، قَالَ: وَلَا الْجِهَادُ، إِلَّا رَجُلٌ خَرَجَ يُخَاطِرُ بِنَفْسِهِ وَمَالِهِ فَلَمْ يَرْجِعْ بِشَيْءٍ

”اللہ تعالٰی کے نزدیک کسی بھی دن کا نیک عمل، اِن دس دنوں (عشرۂ ذوالحجہ) میں کیے گئے نیک عمل سے زیادہ افضل نہیں“۔صحابہؓ نے عرض کیا: ”کیا جہاد بھی نہیں“؟آپ ﷺ نے فرمایا: ”جہاد بھی نہیں، مگر وہ شخص جو اپنی جان اور مال لے کر نکلا، پھر کچھ بھی واپس لے کر نہ آیا“۔

[صحیح البخاری:969]