مجلس برخاست کرتے ہوئے کفارہ مجلس کی دعا پڑھنا مسنون ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور آخر میں اٹھ جانے سے پہلے پڑھ لے:
(سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ)
(پاک ہے تو اے اللہ! اور سب تعریف تیرے لیے ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں)۔
تو اس کی اس مجلس میں اس سے ہونے والی لغزشیں معاف کر دی جاتی ہیں‘‘۔
[ترمذی:3433]