سوال 7321
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
شیخ صاحب ایک خاتون کا سوال ہے کہ میری دوست نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں نے اس کو قرآن دیا ہے لال کلر کا اور میں نے اس کو کہا کہ اس قرآن مجید میں پڑھو آپ کے آنکھوں کی روشنی تیز ہوگی۔ تعبیر فرمادیں
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء
جواب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جاہ و حشمت اور عزت کو بڑھانے کے لیے اور ہر اعتبار سے ترقی کے لیے قرآن مجید سب سے بہتر نسخہ ہے بس اسی طرح بھی اشارہ ہے اور اس کی تلاوت کو اختیار کریں اس پر عمل کو اختیار کریں اس کی ہدایات پر عمل کریں کمی کوتاہی کو دور کریں۔
فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ



