سوال (931)

مفتی صاحب کیا سرمہ لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

آنکھوں میں سرمہ یا دوائی وغیرہ ڈالنے سے روزے کو کچھ نہیں ہوتا. ہاں اگر کوئی ایسی چیز آنکھ، کان یا ناک میں ڈالی جائے، جس کا ذائقہ زبان پر محسوس ہو تو اسے اندر نگلنے کی بجائے باہر تھوک دیا جائے۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ