سوال 7477
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ شیخ محترم
جب سجدے میں جاتے ہیں پاؤ تو ملانے ہیں آپس میں کیا گھنٹے بھی ملانے ہوتے ہیں آپس میں؟
راہ نمائی فرمائیں جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمارے علم کے مطابق ایسا کچھ نہیں
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
و عليكم السلام و رحمة الله وبركاته
سجدے میں پاؤں ملانے کے متعلق کوئی صحیح حدیث نہیں ہے۔
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث میں جو اضافی اس متعلق ہے وہ خطا پر مبنی ہے جبکہ صحیح مسلم میں یہی حدیث موجود ہے اور اس میں ایڑیاں ملانے کا ذکر نہیں ہے۔
اس پر تفصیل پہلے سے کسی سوال میں گزر چکی ہے۔
البتہ اس مسئلہ میں وسعت ہے۔
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

