سوال 7409
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماء و مشائخ سے ایک سوال ہے کہ کیا موت کے وقت سکرات موت پر بھی اچھے اور برے اعمال کا اثر ہوتا ہے۔ وضاحت فرمائیں
جواب
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قبض روح کا جو معاملہ ہے وہ ظاہر سی بات ہے ملائکہ کے ساتھ خاص ہے ملک الموت کے ساتھ اس کے اعوان کے ساتھ خاص ہے۔ تو ہم نے وضاحت کر دی ہے مومن چاہے فاسق ہی کیوں نہ ہو۔ اگر اس کی توحید کو اس نے داغدار نہیں کیا شرک کی دلدل میں نہیں اترا کفر کی دلدل میں نہیں اترا۔ نفاق کی دلدل میں نہیں اترا نفاق اعتقادی تو پھر عام مومن کی طرح اس کی روح قبض ہوگی۔ ممکن ہے کوئی درجات کا فرق آ جائے۔ جس کی حقیقت اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ لیکن اس پر وہ سختیاں وارد نہیں ہوں گی کہ جو ایک کافر پر ہوتی ہیں اور ایک اعتقادی منافق پر ہوتی ہیں مشرک پر ہوتی ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ


