سوال 7378
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم شیخ صاحب! ایک مسئلہ میں شرعی رہنمائی درکار ہے۔
میرا سالا فوت ہو چکا ہے، اس کی بیوہ (جو میری سلیہار ہے) موجود ہے۔ بعد میں میں نے اپنے بچوں کی شادی اس کے بچوں کے ساتھ کر دی ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا اپنے سالے کی بیوہ (سلیہار) سے، جبکہ وہ بیوہ ہے، میرا نکاح کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی اور ممنوعیت کا رشتہ نہیں ہے تو آپ اس عورت سے جو آپ کے سالے کی بیوہ ہے جس کے بچوں سے آپ نے اپنے بچوں کی شادی بھی کر دی ہے آپ اس سے نکاح کر سکتے ہیں (احل لكم ما وراء ذلکم) حرام کی تفصیل بتا دی ہے اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ حلال ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ


